وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔ابوظبی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اقتصادی و تجارتی اوردیگرشعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجوداشتراک وتعاون پر گفتگو بھی ہوئی۔اماراتی حکومت کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، خاص طور پر مشرقِ وسطی کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنما ئو ں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ہوئی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمین کا مسئلہ ہے، جلد سندھ میں بڑا ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمین کا مسئلہ ہے، جلد سندھ میں بڑا ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
سلمان اکرم راجہ لاہور کے ہسپتال پی کے ایل آئی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے پہنچے۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی طبیعت کی ناسازی کے باعث پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اہم ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ لاہور کے ہسپتال پی کے ایل آئی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے پہنچے۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی طبیعت کی ناسازی کے باعث پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دو روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، محمود مولوی سمیت دیگر رہنما بھی شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے تھے۔ رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں۔ ملک کے سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بھی سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کیلیے کردار ادا کریں۔