رانا تنویرحسین کی زیرصدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس،چینی کی قیمتوں اور فراہمی بارے فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کے استحکام اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے چینی کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی تقسیم کے لیے ایک مائیکرو پلان تیار کیا جائے گا جو ہر ضلع میں رواں ہفتے کے دوران سامنے آئے گا۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پر چینی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آغاز سے تین دن قبل ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔(جاری ہے)
ان سٹالز پر چینی وافر مقدار میں دستیاب ہوگی تاکہ عوام کو چینی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔وفاقی وزیر نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ رعایتی قیمتوں پر چینی کی قیمت کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا تاکہ عوام خصوصاً غریب طبقے کو رمضان میں سستے داموں چینی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک بھر میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے تاکہ ہر علاقے میں عوام کو آسانی سے چینی دستیاب ہو سکے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ رمضان ایک عبادت کا مہینہ ہے اور حکومت کا مقصد عوام خصوصاً غریب طبقے کو سستی قیمتوں پر ضروری اشیاء فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چینی کی قیمتوں پر مکمل نظر رکھی جائے گی تاکہ عوام کو رمضان کے مہینے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی کی قیمتوں انہوں نے عوام کو کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
شہریوں نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھنے کو باعث اطمینان قرار دیا جبکہ ڈرائیورز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنا خوش آئند ہے، لیکن مہنگائی کے موجودہ حالات میں حکومت کو ڈیزل کو بھی سستا کرنا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ٹرالر ڈرائیورز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے کہا کہ معمولی اضافے سے بھی ایندھن کی لاگت میں بڑا بوجھ پڑتا ہے، جس کا براہ راست اثر کرایوں اور اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے مالی دباؤ میں کمی آ سکے۔