UrduPoint:
2025-07-25@11:48:48 GMT

تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرق: متعدد پاکستانی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرق: متعدد پاکستانی ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) اسلام آباد سے منگل 11 فروری کو موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے متعدد پاکستانی تارکین وطن کی یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہونے والی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کشتی ڈوبنے کا تازہ ترین واقعہ

گذشتہ ہفتے کے روز یہ کشتی لیبیا کے مغربی شہر زاویہ کی مارسا ڈیلا بندرگاہ پر الٹ گئی۔

لیبیا میں مقامی حکام کے مطابق کشتی میں سوار یورپ جانے والے درجنوں تارکین وطن، جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل تھے، ہلاک یا لا پتہ ہو گئے۔

افریقی پانیوں میں بچا لیے گئے تارکین وطن کی پاکستان واپسی

لیبیا کی ہلال احمر نے کہا کہ اس کی ٹیموں نے دس مہاجرین کی لاشیں برآمد کیر لی ہیں۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارڈز دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

ادھر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس کشتی پر 65 افراد سوار تھے جبکہ متاثرہ پاکستانیوں کے بارے میں پتہ لگانے اور مزید معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیر اعظم کے احکامات

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو حکم جاری کیا ہے کہ یورپ پہنچنے کی کوشش میں کشتی میں سوار ہلاک اور لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے اور متاثرہ افراد کے خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے انسانی اسمگلروں یا ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جو اس ''گھناؤنے کام میں ملوث ہیں۔‘‘

جنہیں بہتر مستقبل کی تلاش موت تک لے گئی

مغربی افریقہ میں کشتی الٹنے کا یہ تازہ ترین واقعہ، پچھلے واقعے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش آیا ہے۔ گزشتہ واقعے میں بھی درجنوں پاکستانی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔

بچ جانے والوں نے کیا بتایا؟

اس تازہ ترین واقعے سے پہلے پچھلے مہینے بھی مغربی افریقہ سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی تھی اور اس میں سوار 50 افراد میں سے 44 پاکستانی تھے۔ بچ جانے والے پاکستانی تارکین وطن نے گھر واپسی پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کشتی الٹی نہیں تھی اور درحقیقت اسمگلروں نے ادائیگی کے تنازعے پر 43 تارکین وطن کو ہلاک کر دیا تھا۔

انسانی اسمگلنگ، یونان میں ایک اور پاکستانی ہلاک

غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہر سال سینکڑوں پاکستانی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انسانی اسمگلروں کی مدد سے یورپ پہنچنے کے لیے خطرناک زمینی اور سمندری راستے کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے یہ پاکستانی اچھی نوکریاں اور بہتر زندگی کے متلاشی ہوتے ہیں۔

لیبیا کے ساحلی علاقے کی اہمیت

لیبیا، جس کی سرحدیں چھ ممالک سے ملتی ہیں، بحیرہ روم کے ساتھ اس کا ایک طویل ساحل ہے۔ یہ ملک 2011 ء میں طویل عرصے سے برسر اقتدار آمر معمر قذافی کے خلاف نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد سے افراتفری کا شکار ہے۔

تب سے تیل کی دولت سے مالا مال یہ ملک ایک غیر معمولی اہمیت کے حامل ٹرانزٹ ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

خاص طور پر افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں جنگ اور غربت سے تباہ حال ممالک کے باشندے تارکین لیبیا کے روٹ سے یورپ کا رُخ کر رہے ہیں۔

عراق پاکستانی تارکین وطن کے لیے پرکشش کیوں بنتا جا رہا ہے؟

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے لاپتہ مائیگرنٹس یا تارکین وطن کے پراجیکٹ کے اندازوں کے مطابق 2024 ء میں لیبیا سے کم از کم 674 تارکین وطن کی ہلاکت اور 1000 سے زیادہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

ک م/ ع س(اے پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تارکین وطن کی لیبیا کے کے مطابق

پڑھیں:

انفارمیشن کمیشن نے شہریوں کو معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

انفارمیشن کمیشن نے شہریوں کو معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی)نے متعدد وفاقی اداروں کے سینئر افسران کو شہریوں کی جانب سے مانگی گئی عوامی معلومات فراہم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے متعدد وفاقی عوامی اداروں کے سینئر افسران کو 2017 کے رائٹ آف ایکسیس ٹو انفارمیشن ایکٹ کی شقوں پر مسلسل عمل نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے ۔یہ فیصلہ ان افسران کی جانب سے کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے اور شہریوں کی جانب سے مانگی گئی عوامی معلومات فراہم نہ کرنے کی بار بار ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔
اپیل نمبر 3875-08/24 بعنوان فاروق داد بمقابلہ وزارت امور خارجہ میں کمیشن نے نوٹ کیا کہ وزارت خارجہ کے نامزد افسر کی طرف سے ایک اور توسیع کی درخواست موصول ہوئی ہے، اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ التوا کی درخواستیں دی جا چکی ہیں، جس سے اپیل کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے، جو قانون کی روح کے خلاف ہے۔اس مسلسل عدم تعاون کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے انفارمیشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 20(1)(f) کے تحت نامزد افسر (ترجمان)کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، تاکہ وہ وضاحت کریں کہ ان کے خلاف عدم تعمیل کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے۔
کمیشن نے وزارت خارجہ کے ترجمان، جو نامزد پبلک انفارمیشن آفیسر بھی ہیں، کو بھی اسی دفعہ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے، مزید برآں کمیشن نے وزارت خارجہ کے سیکرٹری، جو اس عوامی ادارے کے سربراہ ہیں، کو آگاہ کیا ہے کہ اگر وزارت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہ ہوا تو معاملہ یکطرفہ طور پر نمٹا دیا جائے گا۔
اسی طرح، کمیشن نے دفعہ 20(1)(f) کے تحت اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کے منیجنگ ڈائریکٹر، اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے پبلک انفارمیشن آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔یہ نوٹس ان افسران کی کمیشن کی مقررہ سماعتوں میں مسلسل عدم حاضری اور شہریوں کی طرف سے مانگی گئی معلومات فراہم نہ کرنے پر جاری کیے گئے ہیں، حالانکہ متعدد بار نوٹسز جاری کیے جا چکے تھے۔
کمیشن نے عوامی اداروں کے افسران کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کا رویہ شہریوں کو ان کے حق معلومات کی فراہمی میں بلاوجہ تاخیر کا باعث بنتا ہے، کمیشن نے واضح کیا کہ اس طرح کی عدم تعمیل شہریوں کے بنیادی حق معلومات کو نقصان پہنچاتی ہے۔ رائٹ آف ایکسیس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 ہر شہری کو وفاقی عوامی اداروں سے عوامی ریکارڈ تک رسائی کا حق دیتا ہے، جیسا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19-A میں درج ہے۔پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عوامی اداروں میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے اور شہریوں کے آئینی حق معلومات کا تحفظ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری معاشی بہتری کیلئے ناگزیر ہے، وزیراعظم خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری معاشی بہتری کیلئے ناگزیر ہے، وزیراعظم نومئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، عظمی بخاری سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا چولستان میں نایاب پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈکی موجودگی کا نیا ریکارڈ قائم سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں بجلی کے نظام میں خلل، دھماکے اور آتشزدگیوں کے مشتبہ واقعات
  • میٹا کے بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے کارآمد فیچرز، متعدد اکاؤنٹس بلاک
  • لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
  • سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گیا، پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک، متعدد گاڑیاں جل گئیں
  • انفارمیشن کمیشن نے شہریوں کو معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
  • مودی دور میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک اضافہ: بی جے پی رہنماؤں پر جنسی زیادتی کے الزامات
  • مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند