آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد ہوشیار ہوجائیں!
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف بی آر نے آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں بینکنگ ٹرانزکشن کے ذریعے ٹیکس چوروں کے تعاقب کا معاملہ زیر بحث آیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ ایف بی آر اس مقصد کے لئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا اور بینکوں سے ٹیکس دہندگان کی آمدن ،ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہوگا اور بینکوں سے کہا جائے گا کہ متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔
راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ،ٹیکس ریٹرن سے زیادہ کی ٹرانزکشن پر رپورٹ دینالازمی ہوگا اور بینکوں سے کہا جائے گا ٹرانزکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ فراہم کی جائے کیونکہ ہم بینکوں کے ساتھ ٹرانزکشن کا ایک ’’ایلگوریدم ‘‘بناناچاہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں ہزاروں بھرتیاں،جاب اوپن،جانئے تفصیلی رپورٹ میں کن کن محکموں میں کتنی آسامیاں آئی ہیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ٹرانزکشن
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔