امریکا سے تعلیم حاصل کرکے بھارت آنے والے پوتے نے جائیداد کی تقسیم پر اپنے دادا کو چھری کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول وی سی جناردھن راؤ 460 کروڑ کے ویلجن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

وی سی جناردھن راؤ ہائیڈرولکس آلات، جہاز سازی، توانائی اور صنعتی ایپلی کیشنز کی دنیا کا ایک بڑا نام اور کامیاب بزنس مین تھے۔

امریکا پلٹ کیرتی تیجا کو اپنے دادا سے شکایت تھی کہ انھوں نے کمپنی کا ڈائریکٹر اسے بنانے کے بجائے اپنی بڑی بیٹی کے بیٹے کو بنادیا۔

اسی طرح دادا نے قائم دیگر پوتوں کو بھی نوازا تھا۔ کیرتی تیجا کمپنی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتا تھا۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ دادا سے ملنے گیا۔

بدبخت پوتے کی ماں جب چائے بنانے گئیں تو وہ دادا سے جھگڑ پڑا اور غیرمنصفانہ تقسیمِ جائیداد کا الزام لگاتے ہوئے شکوہ کیا کہ آپ نے بچپن سے مجھے نظرانداز کیا ہے۔

کیرتی تیجا نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مشتعل ہوکر اپنے 86 سالہ دادا پر چھری کے 70 سے زائد وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

معروف بزنس مین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ادھر تیجا قتل کی اس ہولناک واردات کے عینی شاہد سیکیورٹی گارڈ کو ڈرا دھمکا کر موقع سے فرار ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس نے قاتل پوتے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ قتل کی واردات کے وقت تیجا نشے میں تھا۔

پوتے کے ہاتھوں قتل ہونے والے ارب پتی تاجر اپنی انسان دوستی کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ جنھوں نے ایلورو کے سرکاری جنرل اسپتال اور دیگر اداروں کو بہت زیادہ عطیات دیتے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صیہونی، اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، محمد باقر قالیباف

ایرانی سپیکر اسمبلی سے اپنی ایک ملاقات میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تہران نے اسرائیلی دراندازی کے جواب میں آئرن ڈوم کے افسانے کو تہس نہس کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت "سوئٹزر لینڈ" کے شہر "جنیوا" میں پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔جس کے دوران گزشتہ شب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" نے اپنے پاکستانی ہم منصب "سردار ایاز صادق" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محمد باقر قالیباف نے ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت اور تہران کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں دوست و برادر ملک پاکستان کے موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جارحیت میں ہمارے کئی کمانڈر شہید ہوئے۔ صہیونیوں کی فوجی کارروائیاں، امریکہ کی براہ راست حمایت سے ہوئیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے انہیں دندان شکن جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی رژیم، اسلامی ممالک کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے گا۔ وہ اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے اس لئے ہمیں سختی سے ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ غزہ اور فلسطین میں حالات کو مزید خراب ہونے سے روکیں ورنہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہی دوسرے ممالک میں بھی ہو گا۔  

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے منہ توڑ جواب نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل، کمزور اور شکست پذیر ہے۔ ہمارے دفاعی اقدام نے امت اسلامی میں نئی روح پھونک دی اور انہیں روشن مستقبل کی امید دلائی۔ آخر میں ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان اقتصادی، سیکیورٹی اور سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری جانب سردار ایاز صادق نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف، ایرانی عوام کے صبر، مزاحمت اور اتحاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر فوجی حملے کی خبر سنتے ہی پاکستان کی اسمبلی نے سب سے پہلے اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کی۔ جو پاکستان کی حکومت اور عوام کے موقف کی واضح آئینہ دار ہے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ ختم کرنے کی سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران پر مسلط کی جانے والی حالیہ دو جنگیں بہت سے ممالک کے موقف کو واضح کرتی ہیں۔ سردار ایاز صادق نے ایران اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی اور سرکاری تعلقات کو اچھا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی دراندازی کے جواب میں آئرن ڈوم کے افسانے کو تہس نہس کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اروشی روٹیلا نے اپنے نام پر بینک بننے کا دعویٰ کردیا
  • صیہونی، اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، محمد باقر قالیباف
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
  • پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا خسارہ 193 سے کم ہوکر 780 ارب پر آگیا
  • وزیراعلیٰ سندھ نے 646 اساتذہ تدریسی لائسنس تقسیم کردیے
  •  پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کردیا
  • پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی 13 سالہ مہک کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا، ساتھی ملزمہ گرفتار
  • بینکاک میں مسلح شخص کی فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی
  • آپریشن سندورکی ناکامی، بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا