کراچی؛ سردی کی شدت میں کمی، درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
شہرمیں سردی کی شدت میں کمی ہوگئی،کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری بڑھ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی 1.7 ڈگری اضافہ ریکارڈ ہوا، بدھ کو سمندری ہوائیں چلنے اور تیز دھوپ کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
شہر میں یخ بستہ موسم کی شدت میں نمایاں کمی ہوگئی، دن کے بعد رات اور صبح کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوناشروع ہوگیا، منگل کو کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3ڈگری اضافے سے15.
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج سے تیز دھوپ کے سبب حدت بڑھنے کا امکان ہے، سمندر کی کئی روز سے غیرفعال ہوائیں آج سے بحال ہونے کی توقع ہے، آئندہ چند روز تک کم سے کم پارہ 17اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق رات کے اوقات میں خنکی بدستور برقرار رہ سکتی ہے، صوبے کے وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی:شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
شہر میں ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔