کراچی میں ایگری کیکشنز کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا آغاز کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی: ایکسپوسینٹر کراچی میں دوروزہ ایگری۔ کنیکشنزکانفرنس اینڈ ایکسپو2025 کا آغازکل 12 فروری کوہوگاجس کا موضوع ’’زرعی سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی‘‘ ہے ۔ یہ ایکسپو پاکستان کیلیے زرعی اجناس کی نئی تجارتی راہیں دریافت کرنے میں معاون ومددگار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں دوروزہ ایگری ۔کنیکشنز کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کابدھ کو آغاز کے موقع پر ترکی، اٹلی، ہنگری، پیرو، ازبکستان، فرانس، امریکہ اور پاکستان سے مقررین شرکت کریں گے،اس موقع پر کانفرنس میں مقررین عالمی جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں جیسے کہ روس پر امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیاں اور امریکہ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر ممکنہ محصولات کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔
ایکسپو اور کانفرنس میںپاکستان ایگری کلچرل کولیشن کے سی ای او کاظم سعید کے استقبالیہ خطاب اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر کے افتتاحی خطاب سے ہوگا۔ پہلے سیشن میں خصوصی خطاب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے کموڈٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ کریں گی۔ “زرعی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری” کے سیشن میں ایف جی ایم انٹرنیشنل کے سینئر ایگرو اکنامسٹ میٹیو ایگاتی، انڈوراما ایگرو ایل ایل سی کے ای ایس جی مینیجر علغبیک رحیموف، اور آئی ایف سی کے ایگری کموڈٹی کنسلٹنٹ جان میک گلکڈی اپنی پریزنٹیشنز دیں گے۔جبکہ پاکستان میں قومی زرعی اجناس کی منڈی کے قیام” کے سیشن میں جان میک گلکڈی، سابق سیکریٹری زراعت سندھ آغا جان اختر، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے سی ای او خرم ظفر، اور چیئرمین پی اینڈ ڈی حکومت سندھ نجم شاہ شرکت کریں گے۔
پائیدار ترقی اور مضبوطی کے لیے بیج” کے سیشن میں آئی ایف سی پاکستان کے پروگرام مینیجر چارلس شنائیڈر اور نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین آصف علی اپنی پریزنٹیشنز دیں گے۔ “زراعت کے لیے پالیسی فریم ورک” کے سیشن میں ورلڈ بینک کے لیڈ ایگری کلچر اسپیشلسٹ اولیور دوراند، وفاقی وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکریٹری ڈاکٹر وسیم اجمل، اور سیکریٹری زراعت سندھ سہیل احمد قریشی شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں “پاکستان ہنگری سے کیا سیکھ سکتا ہے؟” کے خصوصی سیشن کا انعقاد ہنگری کے سفارت خانے کے تعاون سے کیا جائے گا، جس میں بالنٹ پونگراچ اور ٹنڈو جام یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال اپنی پریزنٹیشنز دیں گے۔ دیگر اہم مقررین میں حکومت سندھ کے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل اسد زمین، سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار ساہو، ترکی کی گائیا کلائمیٹ کی سی ای او گیدیز کایا، سیکریٹری برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ عائشہ موریانی، انٹرنیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کوسٹانٹینو پارما، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری شہریار تاج، اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی کنٹری نمائندہ فلورنس رولے، سندھ آبادگار بورڈ کے صدر محمود نواز شاہ، وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی، اور وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر شامل ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے سیشن میں
پڑھیں:
خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
Ansa Awais Content Writer