کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء) پاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیرالقومی مشق امن 2025شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس بڑی بحری مشق میں تقریباً 60 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں، ایئرکرافٹ، میرینز اور اسپیشل آپریشن فورسز کے ساتھ شرکت کی۔ عالمی بحری افواج کے اشتراک سے منعقدہ فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ اور دیگر ممالک کے بحری جنگی جہازوں نے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے، جن کا پاک بحریہ کے جہاز معاون پر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر برائے سمندری امور اور مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان اور سینئر ملٹری افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران مختلف آپریشنل مشقوں کا مشاہدہ کیا، جبکہ پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور غیر ملکی طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا۔ مشق میں شامل بحری جہازوں نے روایتی مین اینڈ چیئر شپ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ اختتامی تقریب میں روایتی امن فارمیشن تشکیل دی گئی، جو بحری تحفظ اور اجتماعی عزم کی علامت تھی۔ مہمان خصوصی جنرل سید عاصم منیر نے کامیاب مشق پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن 2025 ایک ایسا فورم بن کر سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کی بحری افواج کو محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل کے مشترکہ مقصد کے تحت متحد کیا۔ اس موقع پر پہلا امن ڈائیلاگ بھی منعقد ہوا، جس میں عالمی بحری قیادت کو مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ امن 2025" کے انعقاد سے پاکستان نے عالمی سطح پر بحری سلامتی، تعاون اور امن کے عزم کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک بحریہ
پڑھیں:
چین کا مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء
چین کا مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : “مارکیٹ تک رسائی کے لئے منفی فہرست (2025 ایڈیشن)” جاری کی گئی ، جس کے مطابق چین کی مارکیٹ تک رسائی کی پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے۔ فہرست کے 2022 ورژن کے مقابلے میں ، 2025 ایڈیشن میں پابندیوں کی تعداد 117 سے کم کرکے 106 کردی گئی ہے۔
نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ادارہ جاتی اصلاحات کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر حو ژاؤہوئی نے کہا کہ منفی فہرست سے باہر ہر قسم کے کاروباری ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، بڑے کاروباری ادارے ہوں یا چھوٹے، سب کو قانونی طور پر مارکیٹ تک یکساں رسائی حاصل ہوگی۔ حکومت فہرست کے علاوہ مارکیٹ تک رسائی کی کوئی رکاوٹیں قائم نہیں کرے گی۔
“وسیع رسائی” کو فروغ دینے کے ساتھ ، فہرست (2025 ایڈیشن) انتظامی باٹم لائن پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ متعلقہ قوانین اور انتظامی ضابطوں کے مطابق، کاروبار کی نئی شکلیں اور نئے شعبے جیسے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہازوں کا آپریشن اور ای سگریٹ جیسی نئی تمباکو مصنوعات کی پروڈکشن اور ہول سیل اور ریٹیل فروخت کو منفی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اور سماجی اور لوگوں کے ذریعہ معاش جیسے کچھ شعبوں میں انتظامی اقدامات کو بہتر اور ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز گلوبل سکیورٹی انیشٹو ۔ شورش زدہ دنیا میں ایک امید بن گیا چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ آئی ایم ایف کے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات، تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشاندہی سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم