عمران خان کے خطوط کاپیغام پہنچ گیا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 فروری 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کے خطوط کاپیغام پہنچ گیا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے،ہمیں بانی کے خط کا کوئی جواب نہیں چاہئے، ہم صرف ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی تنخواہوں میں اضافے پر عمران خان سے بھی بات کی ہے ، پی ٹی آئی کا مئوقف ہے کہ تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہئیں، قوم مشکلات میں ہے، بے روزگار ی میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی گروتھ صفر فیصد ہے، بالادست طبقے منتخب ارکان کو زیب نہیں دیتا کہ زیادہ تنخواہیں لیں، ان کو اپنے حوالے سے قانون سازی ہرگز نہیں کرنی چاہئے۔
پی ٹی آئی ارکان فیصلہ کریں گے کہ اضافی تنخواہ کو فلاحی کام پر خرچ کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطوط وہاں پہنچ گئے جہاں پہنچنا چاہیئے تھااور پڑھ بھی لئے گئے، پیغام پہنچ گیا ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے۔ عمران خان کے خط کا ہمیں کوئی جواب نہیں چاہئے، ہم صرف ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں عوام کو بتانا چاہتے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہے۔
خط میں مقتدر حلقوں کو بتایا گیا ہے کہ آئین قانون کی پامالی والی روش ٹھیک نہیں ہے، یہ چھوڑ دیں۔ مزید برآں رہنماء پی ٹی آئی سینیٹرہمایوں مہمند نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے جتنے بھی آئی ایم ایف پروگرام ہوئے، کبھی آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات نہیں کی، اس سے سوال اٹھتا ہے کہ کونسی ایسی چیز ہوئی ہے کہ عدالت میں جاکر جائزہ لینا پڑتا ہے۔ اس سے ہمیں دو چیزیں نظر آتی ہیں، ایک چیز کہ ججز کی تقرریاں ہوئی ہیں، اس کی بنیادی وجہ آئینی ترامیم ہیں۔تینوں اداروں ایگزیکٹو، پارلیمان اور عدلیہ کا مقصد کہ اپنی حدود میں رہیں گے۔ پارلیمان کا کام قانون سازی ہے، بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ حکومت نے قانون میں تبدیلیاں کردی ہیں، ججز کی تقرریوں میں اب ایگزیکٹو کا اثرورسوخ شامل کردیاگیا ہے، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی قانون اس کی توثیق کردے گا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ حکومت نے 7مہینوں میں ایک فیصد جی ڈی پی گروتھ شو نہیں کی، اس سال ہدف 3.5جی ڈی پی رکھا گیا تھا، عوام سے پوچھ لیں آج پی ٹی آئی دور سے زیادہ چیزیں مہنگی ہیں، مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے مہنگائی کم نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی جی ڈی پی گروتھ 6فیصد پر چھوڑ کر گئی تھی یہ منفی پر لے گئے۔حکومت نے جی ڈی پی گروتھ 5فیصد تک مقرر کی تھی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، جے یو آئی رہنما
پشاور:
جے یو آئی رہنماء اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فارمولا طے پا گیا تھا لیکن حکومت کے ناراض اراکین کی وجہ سے مشکل صورتحال پیدا ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جرگے کی کوئی وقعت نہیں ہے، جب بڑوں کی بات نہیں مانی جاتی ہے تو یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
اکرم خان درانی نے کہا کہ اس وقت صوبے میں کوئی حکومت نظر نہیں آرہی ہے، جنوبی اضلاع میں چار بجے کے بعد پولیس باہر نہیں نکل سکتی اور حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے عوام نے انکو مانگا لیکن یہ مسلط ہوگئے، اگر یہ حلف نہ لیتے تو دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ اراکین اسمبلی کے پاس بدلہ لینے کے لیے یہی موقع ہوتا ہے۔
جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کل حکومت کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں ایک ڈرامہ رچایا گیا اور آج پورا ملک ہمارے اسپیکر پر ہنس رہا ہے، اسپیکر نے آئین و قانون کو روند ڈالا۔
Tagsپاکستان