سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کا طرز عمل ایسا ہے کہ ریفرنس بنایا جاسکتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کے بعض معاملات میں طرز عمل ایسا ہے کہ ریفرنس بنایا جاسکتا ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کیا ہوتا رہا ہے، 8 جج ایک طرف ہوتے تھے 7 دوسری طرف ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خط لکھ کر میڈیا کو جاری کیے جاتے تھے، سلمان اکرم راجہ سیاسی ایجنڈے کو سامنے رکھ کر بات کریں تو یہ ان کی مرضی ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ کیا آئین میں ایسا کچھ ہے کہ ٹرانسفر کی وجوہات بیان کی جائیں؟ آئین میں یہ لکھا ہے کہ جج کی ٹرانسفر پر متعلقہ جج کی رضامندی شامل ہو۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دو سینئر ججز کا عمومی رویہ ایسا ہے ہر معاملے پر خط لکھ دیتے ہیں۔ خط جس کو لکھا جاتا ہے اس کو بعد میں ملتا ہے پہلے میڈیا میں آجاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ ایسے پروپیگنڈا کا موجب بنیں جو پورے ادارے کو بدنام کرے، اس کو مس کنڈکٹ سے جوڑا جاسکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کبھی کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا۔ وہ سپریم کورٹ میں کام چلنے نہیں دے رہے، ہر معاملے پر اختلاف کرتے ہیں، بائیکاٹ کرتے ہیں یا خط لکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا جج ہائی کورٹ میں ٹرانسفرنہیں ہوسکتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟سپریم کورٹ کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عمرسرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں،وکیل پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جی!عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں،عمر سرفراز چیمہ کے کندھے فریز ہو چکے، 2ماہ سے ہسپتال میں ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس کی سماعت ہوئی،پنجاب حکومت نے اپیل پر دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں،وکیل پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جی!عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں،عمر سرفراز چیمہ کے کندھے فریز ہو چکے، 2ماہ سے ہسپتال میں ہیں ۔
بھارت کے معروف 36 سالہ اداکار نے خود کشی کرلی
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ عمرسرفراز چیمہ 9مئی کو پستول سے مسلح تھے، برآمدگی کرنی ہے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ سپریم کورٹ4ماہ میں فیصلے کا حکم دے چکی ہے،عدالت نے پنجاب حکومت کی استدعا پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
مزید :