صدر زرداری کی پرتگال کے صدر سے ملاقات ‘ تعاون مزید گہرا کرنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال، مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور پرتگال کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون بڑھانے،ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ، صدر مملکت نے پرتگال کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،صدر مملکت نے کہا کہ پرتگال کے صدر کے دورے سے دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوگا، تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، سال 2025 میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پرتگال کے صدر صدر مملکت
پڑھیں:
پاکستان مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف ںے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے مصر کی قیادت، حکومت اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران مصر کے تعمیری کردار اور امن کی کوششوں کو سراہا۔
ٹیلی فونک کال میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی. ڈی ایٹھ سربراہی اجلاس کے لیے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے دورہ قاہرہ کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مصر کے ساتھ اپنے موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مصر کے ساتھ کئی شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور صحت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
مصرکے صدر نے وزیراعظم کی عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور اس پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
اس موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ پوری امت کے لیے سلامتی کی دعا کی گئی۔