کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔
درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا۔
الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز
دوسری جانب، الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کو فی یونٹ بجلی 23 روپے 57 پیسے تک فراہم کیے جانے کا امکان ہے، ٹیکسز میں نظرثانی کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 39 روپے میں پڑے گی۔
حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کیا ہے۔ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔
حکومتی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ککہ پہلے سے نافذ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا، نئے نرخوں پر تمام ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹ کا طلاق ہوگا، نئے نرخوں سے 2030 تک ای وی اہداف حاصل کیے جا سکیں گے، 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔
درخواست کے مطابق ای وی چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ نرخ تقریباً 45 روپے فی یونٹ تک ہے، ٹیکسز کے ساتھ چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 71 روپے 10پیسے فی یونٹ پڑتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشنز کروڑ روپے کا امکان فی یونٹ
پڑھیں:
نیا بجلی کنکشن لینے والوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کا نیا یا دوبارہ کنکشن حاصل کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے، جس کا مقصد جعلی کنکشنز اور نادہندگان کی روک تھام ہے۔
یہ نیا اقدام آئیسکو اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔
جعلی کنکشنز کی روک تھام اور صارف کی شناخت کی تصدیق
آئیسکو کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کی مدد سے نئے کنکشن کے خواہشمند صارفین کی شناخت درست اور محفوظ طریقے سے ممکن ہوگی۔جعلی یا غیرقانونی میٹر کنکشن کا سلسلہ بند کیا جا سکے گا۔ کمپنی کے لیے صارف کا مکمل ریکارڈ رکھنا اور واجبات کا تعین کرنا آسان ہوگا۔نادہندگان اب بقایا جات ادا کیے بغیر نیا کنکشن حاصل نہیں کر سکیں گے
صارف دوست اور ڈیجیٹل اقدامات کی جانب پیش رفت
دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آئیسکو صارفین کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔ ہم ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اپنی کسٹمر سروس کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
اس فیصلے سے ایک جانب صارفین کی حفاظت اور سہولت میں بہتری آئے گی، تو دوسری طرف بجلی چوری اور ریکوری کے مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔