خاتون جج دھمکی؛ عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلیے ہائیکورٹ کو مراسلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کے لیے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، جس میں انہوں نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کے لیے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔
دورانِ سماعت جج کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ یہ کیس آج لگا ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکورٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیسے ہی رپورٹ داخل ہوگی اس کیس کو مزید کسی تاریخ کے لیے ملتوی کردیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہائیکورٹ کو
پڑھیں:
جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کردیا
جمشید دستی کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے این اے 175 سے جمشید دستی نااہل قرار دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تین رکنی بنچ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس حسن نواز مخدوم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ جمشید دستی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جمشید دستی کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے این اے 175 سے جمشید دستی نااہل قرار دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔