جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کو پولیس نے بے قصور قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا کیس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفتیشی افسر کے بیان کے بعد، علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، جس پر عدالت نے کیس کو خارج کر دیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
آزادی قربانیوں کے بعد ملی‘ عظیم نعمت کی یاد دلاتی ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے 14 اگست ہمیں بڑی قربانیوں، شہادتوں اور ہجرتوں کے بعد ملی ایک عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے اور قومی یکجہتی کے عزم کو دہرانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بنیان مرصوص" کی شاندار کامیابی کے بعد اس سال کا جشنِ آزادی قوم کے حوصلے، عزم اور قومی فخر کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منائیں، لیکن قومی پرچم کی حرمت کا خاص خیال رکھیں۔ ہمارا پرچم ہماری پہچان ہے، اس کو زمین پر گرنے نہ دیں۔ اگر کہیں گرا ہوا نظر آئے تو اسے عزت سے اٹھائیں، کیونکہ یہی ہماری شناخت ہے جسے ہم نے قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں۔۔۔ یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو۔۔۔ یہ صرف اشعار نہیں، بلکہ ایک پْرامن، ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا خواب ہے جسے ہم سب نے مل کر حقیقت بنانا ہے۔