سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔
تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔
تنویر الیاس کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
اپریل 2023ء میں تنویر الیاس کو 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
سردار تنویر الیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تنویر الیاس
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔
ایس سی پی کے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 میں دیا گیا ہے۔
وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
بیان میں کیا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی۔