آئی ایم ایف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لائیں، غور ہوگا: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کرسٹالینا جارجیوا سے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں، جس کی انہوں نے تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دورۂ دبئی کے دوران صدر یو اے ای سے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں نے میٹنگ میں مثبت تجاویز دیں، ملک میکرو اکنامک استحکام حاصل کر چکا ہے، معیشت کی مزید بہتری کے لیے دن رات محنت کرنی ہوگی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شاندار قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، نسل کشی کی اس سے بدترین مثال اور کیا ہوسکتی ہے، اُمید ہے کہ غزہ میں امن قائم ہو گا۔
شہباز شریف نے غزہ کی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دے گا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور بااعتماد ساتھی ہے، سعودی عرب کی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ترسیلات زر میں اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ کے صدر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں، ان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رجب طیب اردوان اسلامک دنیا کے بہترین لیڈر ہیں، ان کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت بڑھانے کے سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایم ایف
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :