چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” بیجنگ وقت کے مطابق 12 فروری کی رات 8 بجے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ گالا موسیقی، رقص، کراس ٹاکس، اسٹیج ڈراموں، اوپیرا، میجک شو اور دیگر دلچسپ پروگراموں کے ذریعے ناظرین کو روایتی حسن اور جدید زندگی کی حامل ایک ثقافتی خاندانی ضیافت پیش کرےگا۔رات 8 بجے “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” سی ایم جی کے سی سی ٹی وی-1 ، سی سی ٹی وی-3، سی سی ٹی وی-4، سی سی ٹی وی-15 ، 4K الٹرا ایچ ڈی چینل، 8K الٹرا ایچ ڈی چینل سمیت دیگر ٹی وی چینلز، نوائے موسیقی جیسی ریڈیو فریکوئنسیز، سی سی ٹی وی نیوز جیسے نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور “100 شہروں ” میں بڑی اسکرینز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی سی ٹی
پڑھیں:
آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق تقریب کا انعقاد
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء“ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے فیسٹیول کی تفصیلات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔ورلڈ کلچر فیسیٹول اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں 6 براعظموں سے 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جبکہ ایک ہزار سے زائد فنکار پرفارمنس دیں گے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل ایک بین الاقوامی ادارہ بن چکا ہے جہاں دنیا بھر سے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔کمشز کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ہم نے کراچی شہر کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا ہے، آنے والے مہمان پاکستان کا اچھا تاثر لے کر جائیں گے۔کراچی میں ہونے والا یہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ پاکستانیوں کو دنیا بھر کی ثقافتوں سے روشناس کروانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں تھیٹر پرفارمنس، پینٹنگز، موسیقی اور ڈانس پرفارمنس سمیت رنگا رنگ پروگراموں کو شامل کیا گیا ہے۔