پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا ،دونوں عہدوں پر تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے،صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ہ کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔

(جاری ہے)

خیال رہے چند روز قبل گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا تھا کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا۔

جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگااور جو ڈلیور نہیں کریگا اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔میں کارکنان کو مایوس نہیں کروں گا اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہوںگا۔ میری مضبوطی کی وجہ بھی کارکنان ہی تھے۔ صوبائی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ نہیں دیکھاتھا۔ یہ پارٹی ہم آن کرتے تھے۔

میرے جیسے مڈل کلاس لوگ اوپر آتے تھے۔روایتی برادری، حلقہ سب ختم ہوگیا جس پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا اور اسی سے سٹیبلشمنٹ و پارٹیوں کو مسئلہ تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے دعویٰ کیا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کیلئے مجھے 75کروڑ کی آفرکی گئی تھی۔میں نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے آئینی ترمیم کی مخالفت کی تھی۔

ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کیلئے تیار تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کا ورکرز تھکتا نہیں تھا۔وہ ہر مشکل کیلئے ہمیشہ تیار رہتا تھا۔کہ انشاءاللہ تعالیٰ ہم مزاحمت کریں گے۔ پاکستانی عوام کا حق تھا جس کو ووٹ دینا چاہیے دے۔میں کارکنان کو مایوس نہیں کروں گا اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہوںگا۔ میری مضبوطی کی وجہ بھی میرے کارکنان ہی تھے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکرٹری اطلاعات جنید اکبر نے تحریک انصاف کے صوبائی کرتے ہوئے تھا کہ

پڑھیں:

مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اور آئندہ جو بھی سیاسی پیش رفت ہوگی.وہ پارٹی کے بانی کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی، لوگ خود بخود ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔ بانی تحریک انصاف جیل سے ہی احتجاج کی قیادت کریں گے اور کارکنوں کو واضح پیغام دیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ’دو سال ہو چکے ہیں.اب سختیاں ختم ہونی چاہئیں. ہر کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔‘سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا. مخصوص نشستوں کی وجہ سے کچھ تاخیر ضرور ہوئی. مگر مجموعی طور پر نتیجہ ہماری توقعات سے بہتر رہا۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ نومئی 2023 کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔ مرزا آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا نام بانی پی ٹی آئی نے خود فائنل کیا تھا اور وہ پارٹی کے خلاف کبھی کسی قسم کا بیان نہیں دے چکے۔بیرسٹر گوہر نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی میں فیصلے بانی کی مشاورت سے ہی کیے جاتے ہیں .مارچ 2024 میں اس حوالے سے تمام امور طے پا گئے تھے اور اب پارٹی ایک واضح لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
  • تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ
  • خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن:پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
  • خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
  • نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر