موجودہ پارلیمنٹ کے 12ویں سیشن میں ارکان کی حاضری پر فافن جائزہ رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12ویں سیشن میں ارکان کی حاضری پر فری اینڈ فیئر الیکشن (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صرف دو نشستوں میں حاضر ہوئے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب تمام نشستوں میں حاضر ہوئے۔
فافن جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان نے تمام اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ 35 ارکان ایسے تھے جو کسی بھی اجلاس میں نہیں آئے۔
سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 ارکان حاضر ہوئے۔
277 ارکان ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست سے غیر حاضر تھے۔ 9 میں سے 8 نشستوں میں مرد ارکان کے مقابلے میں خواتین کی حاضری کی شرح بلند رہی۔
96 ایم این ایز درخواست دے کر رخصت پر رہے، 181 ارکان بغیر باضابطہ درخواست دیے نہ آئے۔
مسلم لیگ ن، سنی اتحاد کونسل، پیپلز پارٹی کے اکثریتی ارکان نصف سے زائد نشستوں میں حاضر ہوئے، مسلم لیگ ن کے 13 فیصد، سنی اتحاد کونسل کے 8 فیصد، پیپلز پارٹی کے 11 فیصد ارکان کی حاضری 100 فیصد رہی۔
وقفہ سوالات میں 20 وزراء کی حاضری درکار تھی تاہم صرف 6 وزراء تمام متعلقہ نشستوں میں حاضر ہوئے۔ 5 وزراء کسی بھی نشست میں نہ آئے جبکہ 9 وزراء نے کم ازکم ایک نشست میں حاضری دی۔
وزراء میں صرف وزیر ہاؤسنگ تمام نشستوں میں حاضر رہے، وزیر صنعت اور وزیر آئی ٹی کی حاضری 89 فیصد رہی۔ سیشن میں وزیر میری ٹائم افیئرز کی حاضری 78 فیصد رہی۔
وزیراعظم نے صرف 2 نشستوں میں شرکت کی، اپوزیشن لیڈر تمام نشستوں میں شریک ہوئے۔
پارلیمانی لیڈرز میں سے سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے لیڈرز تمام 9 نشستوں میں حاضر ہوئے۔
مسلم لیگ ن پارلیمانی لیڈر 6 نشستوں میں حاضر ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی، بی این پی کے پارلیمانی لیڈرز کسی ایک نشست میں بھی شریک نہ ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نشستوں میں حاضر ہوئے کی حاضری
پڑھیں:
پاکستان کی فضائی حدود انڈین جہازوں کے لئے بند، واہگہ بارڈر بند، بھارتیوں کے ویزے منسوخ
سٹی42: پاکستان نے بھارت کی تمام ائیر لائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی ہیں۔ واہگہ بارڈر کو بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے اور سارک ویزا پر پاکستان آئے ہوئے تمام بھارتیوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں۔
پاکستان نے یہ اقدام آج اسلام آباد میں مقوی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود میں آنے پر پابندی کا اطلاق تمام بھارتی ائیر لائنز اور بھارتی آپریٹڈ ائیر لائنز پر ہو گا۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے یہ فیصلہ بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال، بلا جواز اقدامات کے ردعمل میں کیا ہے۔
بھارت کی بی جے پی حکومت کی کابینہ نے کل شام اچانک بلا اشتعال، بلا جواز پاکستان کے خلاف کئی اقدامات کر ڈالے جن میں واہگہ بارڈر بند کرنا، سارک ویزوں پر بھارت گئے ہوئے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دینا شامل تھا۔
پاکستان نے سارک ویزا پر پاکستان آئے ہوئے تمام انڈین شہریوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔
زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار، امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم
Waseem Azmet