Jang News:
2025-09-18@17:02:24 GMT

قومی ایئرلائن کی بربادی کی وجوہات زیر بحث آگئیں

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

قومی ایئرلائن کی بربادی کی وجوہات زیر بحث آگئیں

قومی اسمبلی کی نجکاری کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایئرلائن کی بربادی کے پیچھے وجوہات زیر بحث آگئیں۔

کنوینر کمیٹی سحر کامران کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی ایئرلائن کے حکام نے بتایا کہ مینجمنٹ اور ملازمین کے درمیان گیپ بھی ایک بڑی وجہ ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن کے ملازمین کی ٹریولنگ بہت ہی محدود ہے، یورپ کے سفر کےلیے ہمیں وائٹ باڈیز ایئرکرافٹ چاہئیں۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ اس وقت قومی ایئرلائن کے پاس 777 بوئنگ 12 طیارے ہیں، ان12 طیاروں میں سے 6 گراؤنڈ ہیں۔

قومی ایئرلائن حکام کا ذیلی کمیٹی کے روبرو کہنا تھا کہ ابھی اسمگلنگ میں لوگ پکڑے گئے، اتنی سفارشیں آئیں کہ بتا نہیں سکتے، پیرس کےلیے فلائٹ بحال ہونا بڑا لمحہ تھا لیکن منفی مہم چلی۔

دوران اجلاس سحر کامران نے کہا کہ منفی مہم اس لیے ہوئی کہ ایڈورٹائزمنٹ غلط طریقے سے کی گئی، اشتہار میں مینار پاکستان اور ایفل ٹاور دکھا دیتے۔

سحر کامران نے مزید کہا کہ آپ نے ایسی ایڈورٹائزمنٹ کی کہ جس کا غلط پیغام گیا، آپ پیرس کی فلائٹ میں مسافروں کو بٹھا کر لے جاتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے نے لوگوں کو تنگ کیا، سیٹیں بھی ڈھیلی ہونا شروع ہوگئیں، سہولیات کم ہونے سے لوگ قومی ایئرلائن سے دوسری طرف چلے گئے۔

اس پر حکام قومی ایئرلائن نے بتایا کہ کہا جاتا ہے پی آئی سے میں اووراسٹاف ہے یہ تاثر درست نہیں، ہمیں 2010ء میں مزید ملازمین بھرتی کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

حکام نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے اسٹاف میں نوجوان ملازمین کی کمی ہے، قومی ایئرلائن میں ایک سال میں 8 سی ای اوز بھی تبدیل ہوئے تھے۔

قومی ایئرلائن حکام نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پالیسی میکرز تھے انہیں بھی بار بار تبدیل کیا گیا، قومی ایئرلائن کے فلیٹ کی لائف بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔

حکام نے کہا کہ نئے جہازوں کی خریداری پر اتنا جی ایس ٹی تھا کہ خرید نہیں سکتے تھے، عدلیہ کی مداخلت کی وجہ سے بھی قومی ایئرلائن کےلیے کئی مسائل بنے۔

حکام نے مزید کہا کہ جب بھی جہاز آتا تھا تو اس پر ہمیں سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا، ہمیں کبھی جہازوں پر جی ایس ٹی چھوٹ کی نوید نہیں سنائی گئی تھی۔

اس پر سحر کامران نے کہا کہ آپ نے کبھی سیلز ٹیکس چھوٹ لینے کی کوشش ہی نہیں کی، نئے جہازوں پر سیلز ٹیکس کو ختم کرایا بھی تو ہم نے کرایا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن کی طرف سے پریمئر سروس شروع کی گئی تھی، فزیبلٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروس نقصان میں جائے گی پھر بھی شروع کی گئی۔

ذیلی کمیٹی نے اس موقع پر سالانہ بنیاد پر قومی ایئرلائن کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نمائندہ پی آئی اے یونین نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن میں ایک ایک دن میں سیکڑوں استعفے آنا شروع ہوگئے، ایک روز میں تو 200 ملازمین نے اپنے استعفے دے دیے، نجکاری دوبارہ شروع ہونے سے پھر ملازمین کے استعفے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی ایئرلائن کے نے مزید کہا کہ حکام نے مزید سحر کامران نے کہا کہ پی ا ئی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے۔

ان کے مطابق “بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں”۔

تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔ پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں۔ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہوچکی ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف دیا کہ “ہم چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کا خط پہنچانا چاہتے ہیں، علیمہ بی بی سائلہ ہیں، انہیں جانے دیا جائے”۔ تاہم پولیس حکام نے اجازت نہ دی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی قیادت سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجھوتہ کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی میں سیلاب، 60 سالہ خاتون ہنر کی بدولت اپنے بچوں کا سہارا بن گئیں
  • یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ، دو قومی نظریئے کی اہمیت مزید بڑھ گئی: عطا تارڑ
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ