پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو نو کو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں، جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ابھی تک اس گرفتاری کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹیسلا کو بڑا جھٹکا۔۔BYDکا”ڈیپ سیک” ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیمابیہ طاہر لیا گیا
پڑھیں:
پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں: طاہر اشرفی
— فائل فوٹوچیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جس کے ساتھ ہم 1978 سے کھڑے ہیں وہ کابل میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
گوجرانوالہ میں امن و اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں ہندوستان سے بھی جنگ میں فتح دلائی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں۔ اس وقت حالات تقاضا کررہے ہیں کہ ہم اتحاد سے آگے بڑھیں۔
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر آج بھی غزہ میں ہمارا رابطہ ہے، کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جارہا۔