رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے، عامر فاروق
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا ہے کہ رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہائی کورٹ کے جج کے لیے نامزد ہوئے لیکن بن نہ سکے ان کے لیے بھی مایوسی کی بات نہیں، آپ بہترین کام کر رہے ہیں، آپ کا وقت بھی آئے گا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اس سال اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے ریکارڈ کیسز نمٹائے، مجھے آپ کے کام پر فخر ہے، جن ججز کی ترقی ہوئی ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم ججز سائلین کو قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سفر میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں مگر آپ لوگ میرے دل میں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے ضلعی عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے دروازے بھی ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے چیف جسٹس عامر فاروق کو شیلڈ پیش کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی عدلیہ عامر فاروق چیف جسٹس کے لیے
پڑھیں:
محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
قیصر کھوکھر:محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے,محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
محمد عمر فاروق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کر دیا۔
محمد جہانگیر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ اوکاڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا۔
عدیل اکرم چیمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حافظ آباد جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج واپس لیا گیا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری