تبلیغی اجتماع کل سے شروع ہوگا‘ سیکورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے 13 فروری 2025 کو شروع ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ ایس پی ٹریفک، ایس پی منگھوپیر و دیگر افسران کے ہمراہ اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں کا وزٹ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ۔ فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔اور اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں کو (بی ڈی) بم ڈسپوزل کی سوئیپنگ کے بعد سیکورٹی پلان کے مطابق کارڈن/سیل کر دیا جائے۔مقررہ راستوں کے علاوہ کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اجتماع میں آنے والے تمام شرکاء واک تھرو گیٹ سے گزر کر اجتماع گاہ میں داخل ہونگے۔عوام الناس/شرکاء کی سہولت کے لئے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے 3 پولیس کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ اجتماع گاہ کی سیکورٹی پر 03 ایس پیز، 19 ڈی ایس پیز سمیت 1500 سے زائد افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔مزید روف ٹاپ، انٹیلیجنس اور اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکار سمیت ڈیجیٹل CCTV کیمروں والی پولیس موبائل کے ذریعے زریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجتماع گاہ ایس پی
پڑھیں:
سیکورٹی مسائل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قطری و امریکی وزرائے خارجہ کی گفتگو
اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" اور ان کے قطری ہم منصب "محمد بن عبد الرحمن آل ثانی" نے آپس میں ملاقات کی۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزرات خارجہ نے اس ملاقات کی تفصیلات جاری کیں۔ جس میں بتایا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے امریکہ و قطر کے مابین سلامتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ، لبنان، شام اور مشرق وسطیٰ میں مسائل کا حل بھی ان رہنماوں کی گفتگو کا محور رہا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے افغانستان سے امریکی شہریوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ اسی ملاقات کے حوالے سے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔