Jasarat News:
2025-04-25@12:00:02 GMT

گاڑیوں کی فروخت میں 73 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 73 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ہزار 10 یونٹس رہی۔سالانہ بنیادوں پر ملک میں کاروں کی فروخت (مسافر کاریں، جیپیں اور پک اپ) میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری میں فروخت 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق یہ مقدار آخری بار جنوری 2022 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔جون 2024 کے بعد سے بینچ مارک شرح سود میں 10 فیصد پوائنٹس کی زبردست کمی کے بعد فی الحال 12 فیصد تک کمی نے بھی چار پہیوں والے خریداروں کے لئے بینک فنانسنگ کو ممکن بنا دیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 2.

4 فیصد رہی جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 4.1 فیصد کم ہے۔مجموعی طور پر رواں مالی سال 2024-25ء کے پہلے7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران گاڑیوں کی فروخت 55 فیصد اضافے کے ساتھ 77,686 یونٹس رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 49,989 یونٹس تھی۔دو اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 33 فیصد اورماہانہ بنیاد پر 18 فیصد اضافے کے ساتھ 139،161 یونٹس تک پہنچ گئی، جو 31 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کی فروخت

پڑھیں:

چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)یہ بات زیادہ تر لوگوں کے لیے ناقابلِ یقین ہو گی کہ اب سونے کے زیورات اے ٹی ایم مشین کے ذریعے فروخت کیے جا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے ایک مال نے اس ناقابلِ یقین بات کو حقیقت میں بدل دیا اور ایک ایسی اے ٹی ایم مشین متعارف کروائی ہے جو بغیر کسی کاغذی کارروائی کے صارفین کو صرف 30 منٹ کے اندر سونے کے زیورات بیچنے اور اس کی قیمت وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس اسمارٹ گولڈ اے ٹی ایم مشین کو چین کے کنگ ہڈ گروپ نے سونے کی اشیا کے مکمل تجزیے کے بعد انہیں پگھلا کر ان کی مناسب قیمت لگانے اور پھر اس رقم کو براہِ راست سونے کی اشیا بیچنے والے کے بینک اکانٹ میں منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مشین 3 گرام سے زیادہ وزنی کم از کم 50 فیصد خالص سونے کی اشیا کو قبول کرتی ہے۔اس مشین نے بہت بڑی تعداد میں شنگھائی کے عوام کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بہت سارے صارفین اپنے سونے کے زیورات اس اے ٹی ایم مشین کے ذریعے بیچنے کے منتظر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گولڈ اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرنے کے لیے مئی تک تمام اپائنٹمنٹس بک ہو چکے ہیں جس سے اس کی زیادہ ڈیمانڈ صاف ظاہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن
  • پاکستانی ماہرین نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی  تیار کرلی
  • پاکستانی ماہرین نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی تیار کرلی
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں  کیلیے سرمایہ کاری؛ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کیساتھ معاہدہ
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی