مفتی محمد محمود الوری ؒ نے ساری زندگی اتباع رسول میں گزاری ،ابوالخیرمحمد زبیر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزاہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری ؒ نے ساری زندگی اتباع رسول میں گزاری ،آپ کا دینی علمی روحانی تدریسی تصنیفی غرض کہ ہر شعبہ زندگی میں فیض جاری و ساری ہے اور تاقیامت جاری رہے گا ،رکن الاسلام جامعہ مجدیہ آپ کی علمی یادگار ہے جس کی ملک بھر میں شاخیں قائم ہیں ان اداروں کے فارغ التحصیل علماء حفاظ اور خطباء دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت کا کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کیلیے نصیحت ہے کہ صاحب عرس کی سنت پر عمل کرتے ہوئے،تدریس،تبلغ،تحریر اور تحقیق کے ذریعہ علم کو آگے پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ ارشاد رسول ﷺہے خدا کی مخلوق میں بدترین مخلوق وہ عالم ہیں جو فتنے پھیلاتے ہیں اور انتشار و افتراق کو ہوا دیتے ہیں، اہلسنت میں پائی جانے والی بے چینی دور کرنے کیلیے مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق قادری بھر چونڈی شریف کردار ادا کریں اور اہلسنت کے انتشار و افتراق کو ختم کرائیں ۔عرس کی تقریب میں پیر عبدالخالق قادری بھرچونڈی شریف امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان،مفتی محمد جان نعیمی صوبائی امیر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ،پیر فضل الرحمن مجددی، پیرایوب جان سرہندی،پیر غلام مجدد،پیر جان آغا،پیر نثار جان سرہندی،،پیر قطب علی شاہ امینانی شریف،پیر اعجازاحمد شیخ بھرکیو،سید عقیل انجم قادری،صاحبزادہ عزیر محمود الازھری،صاحبزادہ فائز محمود الازھری،صاحبزادہ عاطر محمود،صاحبزادہ مسرور احمد، پیرحکیم ظہیراحمد، علامہ رجب علی سکندری،قاری شریف نقشبندی،پیر گلشن الٰہی سمیت ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام،پیران طریقت، سیاسی سماجی شخصیات ہزاروں محبین و متوسلین،نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مفتی محمد
پڑھیں:
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (MENAAP) کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری پر عالمی بینک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر عالمی بینک کے صدر جناب اجے بنگا اور پاکستان کے لئے عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر جناب ناجی بنہسین کا پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل ، موسمیاتی تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے شعبوں میں CPF (Country Partnership Framewok) کے اسٹریٹجک کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کے جائز مؤقف کے لیے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی بروقت اور فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا، جس نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات شروع کرنے میں مدد کی۔جناب عثمان ڈیون نے پاکستان کے دورے کے دوران پر تپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔جناب ڈیون نے پاکستان کی جاری میکرو اکنامک بحالی کی تعریف کی اور ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے پر وزیر اعظم کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مضبوط قیادت کو ادارہ جاتی جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم قرار دیا۔ملاقات کے اختتام پر حکومت پاکستان اور ورلڈ بنک کی جانب سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے، آنے والے سالوں میں دونوں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا.