ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، والہانہ استقبال کیلئے خصوصی نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، والہانہ استقبال کیلئے خصوصی نغمہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)گزشتہ رات دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے والے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ دستور ترک اور پاکستانی پرچموں سے سجی ہوئی ہے، جہاں ترک صدر کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ ترک اور پاکستانی مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی۔
صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں وہ ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔
دونوں رہنما اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی قیادت بھی کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہو گی۔
ترک صدر کے اعزاز میں پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔
ترک صدر کے استقبال کے لیے خصوصی نغمہ جاری
وزارت اطلاعات نے ترک صدر کے والہانہ استقبال کے لیے ایک خصوصی نغمہ جاری کر دیا ہے، جو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔
نغمے میں دونوں ممالک کی ثقافت اور تاریخی رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کی دھن اور بول نہایت دلکش اور جذباتی ہیں، جو سننے والوں میں ایک خاص جوش اور محبت کا احساس پیدا کرتے ہیں۔
یہ نغمہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم ہاو س
پڑھیں:
خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال
بھکر(نیوز ڈیسک) کورونا وبا کے باعث معطل کی جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 5 سال بعد بحال کر دیا گیا۔
پشاور تا کراچی چلنے والی ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا اور بھکر میں سٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا شاندار استقبال کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق خوشحال ایکسپریس واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔
ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے، اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
Post Views: 1