ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا بڑا اقدام, 2 ایس ایچ اوز معطل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
عابد چوہدری: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کرپشن کی انکوائری میں ملوث ہونے پر لاہور کے دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں جس کے نتیجے میں انہیں معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والے افسران میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر اور ایس ایچ او ڈیفنس اے سجاد شامل ہیں۔
سی سی پی او لاہور کی کرائم میٹنگ کے بعد مزید ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلیوں کے دوران 10 سے زائد مقدمات درج ہوئے تھے، جن میں یہ دونوں افسران بھی ملوث تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس ایچ
پڑھیں:
نادرا کا اہم اقدام؛ شہریوں کیلئے ایک اور بڑی سہولت
سٹی 42 : نادرا کی جانب سے ملک بھر میں شہریوں کو بھرپور سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
نادرہ کی جانب سے جاری کردہ فیس بک پوسٹ کے مطابق جانشینی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب تمام نادرا مراکز میں موجود ہے، اب ملک بھر میں نادرا کے کسی بھی مرکز پر تشریف لائیں اور اپنی درخواست جمع کرائیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا