مفتی قوی نے راکھی ساونت سے نکاح کرنے کی تاریخ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)مفتی قوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے کی تاریخ بتادی،مفتی قوی کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ سے 14فروری کو نکاح کرنے جا رہے ہیں اور اس کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے سنو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت نے خود 14 فروری کو نکاح کی تاریخ مقرر کی ہے۔
14فروری کا دن چونکہ خاص ہوتا ہے اسی لئے وہ بھی اسی دن راکھی ساونت کے ساتھ نکا ح کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے اور ان سے نکاح کے بعدبھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو مکمل روایتی اور اسلامی لباس پہننا ہوگا۔ گفتگو کے دوران مفتی قوی نے یہ عندیہ بھی دیا کہ تاہم راکھی ساونت کی جگ ان کا لباس بھی تبدیل ہو سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ دوسروں جیسا لباس پہننا شروع کردیں۔(جاری ہے)
گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے جب کہ نکاح متعدد ہو سکتے ہیں۔میرا ذاتی خیال ہے کہ ہر کسی کو شادی صرف ایک کرنی چاہیے جب کہ نکاح بیک وقت چار بھی ہو سکتے ہیں تاہم اگر کوئی ان جیسا شخص ہو تو نکاح درجنوں بھی ہوسکتے ہیں۔ مفتی قوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو شخص رن مرید ہے اسے سلیوٹ کیا جانا چاہیے اور اسیے سلامی دی جانی چاہیے وہ خوش نصیب شخص ہے۔ماضی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو پاکستان کے ہر خوش نصیب شخص نے دیکھی جب کہ انہیں خواتین کے دلوں کو مسخر کرنا آتا ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے پاس مفتی قوی کے فون نمبر ہونے کے معاملے پر شک کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ ہر خاتون کے پاس ان کا نمبر ہوگا۔خیال رہے کہ چند روز قبل مفتی قوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کااظہارکیاتھا۔ مفتی قوی نے راکھی ساونت کو مشروط نکاح کی پیشکش کی تھی۔ مفتی قوی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر دئیے گئے انٹرویو میں راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کیلئے تیار ہیں لیکن ان کی صرف ایک ہی شرط تھی کہ وہ بتائیں کہ کہیں ان کا ہندو یا مسلم مذہب کے تحت کوئی نکاح تو نہیں ہواتھا؟۔مفتی قوی نے بھارتی اداکارہ سے شادی کرنے پر شرط رکھتے ہوئے کہا تھاکہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے اور اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ اس شادی کیلئے تیار ہونگے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے راکھی ساونت سے نکاح بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کا مفتی قوی نے کرتے ہوئے نکاح کرنے یہ بھی
پڑھیں:
پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔ وزیر آباد کے لوگوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں ،انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر آباد میں ا ی بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کے لوگوں کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے ۔ وزیر آباد کے تمام ر استوں پر ستھرا پنجاب ٹیم کام کر رہی ہے ۔ بتاو وزیر آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کم ہوئیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا گوجرانوالہ میں لاہور سے بہتر میٹرو سروس بننے جا رہی ہے ۔ خواتین ، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے اس بس میں سفر فری ہو گا ۔ بس میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہو لت بھی ہو گی ۔ لوگ اب وزیر آباد سے گوجرانوالہ صرف بیس روپے میں سفر کر یں گے ۔ صوبے میں سیلابی مشکل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں سیلاب زدگان کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب میں ایک سو اموات ہوئی ہیں ۔ جن پر بہت دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا جب تک ایک ایک سیلاب متاثرہ شخص کو ریلیف نہ دیدوں چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔