صوابی: باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں گھر کے اندر قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا، ملزم کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی، بچوں کی عمریں 8،10،12 اور 2 سال تھیں، لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی جبکہ ناراض ماں کو منانے کے لیے کافی جرگے بھی کئے گئے تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بیوی راضی نہ ہوئی تو ظالم باپ نے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی، خود کشی کرنے والے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حافظ قرآن تھا، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خودکشی بچوں کو باپ نے
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی:ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران الگ الگ کارروائیوں میں خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے 2کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مالیت کی37کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
شاہراہِ فیصل کراچی پر کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں کپڑوں میں جذب8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہِ فیصل ہی پر ایک اور کارروائی کے دوران لندن بھیجے جانے والے پارسل سے فیس ماسک میں چھپائی گئی 2.6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
کراچی ہی میں کلفٹن کے علاقے میں واٹر کولر میں چھپائی گئی 400 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر پنڈی پل بنوں روڈ کوہاٹ پر خاتون کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ چوساک ڈسٹرکٹ کیچ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔