مریم نواز کا تین مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ضرورت مند اور بے گھر افراد کے لیے تین مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے 22 اضلاع میں 33 مختلف سکیموں کے تحت 1892 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم
حکومتی منصوبے کے مطابق:
راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں کے تحت 658 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع میں 4 سکیموں کے تحت 288 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔
لاہور ریجن کے 3 اضلاع میں 5 سکیموں کے تحت 518 پلاٹ دیے جائیں گے۔
بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131 پلاٹ مختص کیے گئے ہیں۔
ملتان ریجن کے 5 اضلاع میں 9 سکیموں کے تحت 270 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔
بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں 27 پلاٹ مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر ہونا ان کا خواب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادار اور مستحق افراد کا بھی حکومتی وسائل پر برابر حق ہے، اور یہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں بلکہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔
یہ اقدام صوبے کے نادار اور بے گھر شہریوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو سکتا ہے، جس سے انہیں اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کا موقع ملے گا۔
راکھی ساونت سے 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے، مفتی قوی کا دعویٰ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکیموں کے تحت مریم نواز اضلاع میں جائیں گے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
—فائل فوٹوالیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کو مسترد کر دیا۔
جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔
الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017 کے رول 144 کو پورا نہیں کیا گیا، انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں، انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔