32 سالہ بھارتی گلوکار کی گھر سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بھارتی ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نوجوان ریپر نے اتوار کی رات خودکشی کر کے اپنی جان لے لی۔ ابھینو کے اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینو کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے نے خودکشی بیوی کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
رپورٹس میں گلوکار کی بیوی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے پریشان ہو کر زہر کھا لیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اڈیشہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
شکایت میں ابھینو کے والد ویجے نندا سنگھ نے اپنی بہو سمیت 8 سے 10 افراد کا نام لیا ہے اور تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ ابھینو اپنی بیوی اور چند مزید لوگوں کی طرف سے ذہنی اذیت برداشت کرتا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔