قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے موقف کی حمایت کریں گے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی جب کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں ترک وزیراعظم کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے آپ کا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں دونوں قوموں کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے پاکستان اورترکیہ کے درمیان غیرمعمولی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا صدر ترکیہ نے سیلاب کے دوران پاکستانی عوام کے دل جیت لیے انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں ںے فراخ دلی کے ساتھ پاکستان کی مدد کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ مل رہا ہے اور دونوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
یہ پڑھیں : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، طیب اردوان
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی جب کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد مذموم مقاصد کے لیے افغان سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں جواب میں پاکستان سیکیورٹی فورسز ان سے نبرد آزما ہیں۔
اپنے خطاب کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک زبان میں طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کے موقف کی حمایت میں پاکستان پاکستان کے کے درمیان نے کہا کہ ترکیہ کے
پڑھیں:
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول جائیں گے، جہاں وہ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ ترکی کے وزیرِ خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت سات دیگر عرب و اسلامی ممالک نے اُس امن اقدام میں فعال کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
مزید پڑھیں: ترک وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، غزہ میں امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
استنبول اجلاس کے دوران پاکستان فائر بندی کے مکمل نفاذ، اسرائیلی افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ، سے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام کو بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا۔
پاکستان یہ موقف بھی دہرائے گا کہ ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو، اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اسرائیلی افواج ترکیہ غزہ