اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی جنید انور چوہدری اور بلال اظہر کیانی سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پارلیمنٹ ہائوس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صفائی ستھرائی، مہمانوں کے داخلے کے مسائل اور پارکنگ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کا شمار دنیا کی بہترین پارلیمنٹس میں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے صفائی ستھرائی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر قومی اسمبلی اور سی ڈی اے حکام کی کارکردگی کو سراہا اور صفائی اور تزئین و آرائش کے کاموں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

پارکنگ کے مسائل پر سپیکر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے علیحدہ پارکنگ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور عملے کو سہولت فراہم کی جا سکے۔مہمانوں کے داخلے کے مسائل پر اجلاس میں پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاسوں کے دوران مہمانوں کی زیادہ تعداد کے باعث پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے مہمانوں کے لیے علیحدہ انٹری گیٹ بنانے کی تجویز پر غور کرنے کی ہدایت کی سپیکر نے قومی اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف کے ساتھ ناروا سلوک برتنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے انٹری پوائنٹس کی بہتری کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کے تمام داخلی دروازوں پر گرین اور ریڈ لائٹس لگانے کی تجویز دی گئی تاکہ داخلے کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت کی اصل شکل میں بحالی کے سلسلے میں سینیٹ سیکرٹریٹ سے بھی تعاون حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تعمیر و آرائش کی نگرانی کے حوالے سے سپیکر نے گیٹ نمبر 1، آئرن گیٹ اور دیگر داخلی راستوں کی تزئین و آرائش کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جس میں جنید انور چوہدری اور بلال اظہر کیانی کو شامل کیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس میں بینک کی ناکافی سہولیات کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس میں مزید نامور بینکوں کی برانچیں کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ملازمین کو تعلیم، صحت، کار ایڈوانس اور گھروں کی تعمیر جیسی سکیموں کے ذریعے مالی سہولت فراہم کی جا سکے۔سپیکر نے قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران اور ممبران قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہائوس کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے بہتری کے لیے مزید اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی۔

کفایت شعاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں کفایت شعاری کو مدنظر رکھا جائے۔سپیکر نے سی ڈی اے کو ہدایت دی کہ تمام تعمیراتی و بحالی کے کام جلد مکمل کیے جائیں اور فنڈز کی عدم فراہمی پر چیئرمین سی ڈی اے کو باقاعدہ خط لکھا جائے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس اعتماد کا اظہار کیا پارلیمنٹ ہائوس کو ایک جدید، منظم اور بہترین پارلیمانی ادارہ بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، ایڈوائزر ٹو سپیکر برائے قانون سازی محمد مشتاق، اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی، سیکرٹری ٹو سپیکر/ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریش سعید احمد میتلا، جوائنٹ سیکرٹری ایڈمنسٹریش جواد عابد اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اعلی افسران نے شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس صفائی ستھرائی اجلاس میں اور صفائی کے مسائل کی ضرورت کی ہدایت سپیکر نے سی ڈی اے کرنے کی کے لیے

پڑھیں:

ڈپٹی میئرکراچی سلمان مراد کے ایم سی بلڈنگ میں کونسل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • بھارت خفیہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: سپیکر پنجاب اسمبلی
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ڈپٹی میئرکراچی سلمان مراد کے ایم سی بلڈنگ میں کونسل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا