اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی انٹیلیجنس
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی انٹیلیجنس کی اس رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، لیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔ واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، لیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن نئے سرے سے جوہری پروگرام پر کام کرنے کی صلاحیتیں تباہ نہیں کرسکتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی انٹیلیجنس
پڑھیں:
امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمے دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔