Islam Times:
2025-07-22@18:58:13 GMT

صوابی، سفاک باپ نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

صوابی، سفاک باپ نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی

مقامی ذرائع اور ریسکیو  حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو ون نو ٹو کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور ریسکیو  حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔

ریسکیو ون ون ٹوٹو نے بتایا کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے کافی جرگے بھی کئے گئے تھے، بیوی راضی نہ ہوئی تو ظالم شوہر نے بچوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کیا۔ پولیس  کے مطابق لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے میں جاں بحق بچوں میں ضیاء اسلام عمر 12 سال، عبدالرحمان 10 سال، ثناء عمر 8 سال اور ایک 2 سال کی بچی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرنے والے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حافظ قرآن تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریسکیو ون کے مطابق بچوں کو

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری

سٹی42: پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام اضلاع کی پولیس کو ریسکیو آپریشنز میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اہم ہدایات کے مطابق آر پی اوز اور ڈی پی اوز متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔پولیس ٹیمیں ریسکیو اداروں اور مقامی حکومت سے مکمل کوآرڈی نیشن رکھیں۔امدادی ٹیموں کی باقاعدہ پٹرولنگ جاری رکھی جائے۔متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس اور سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ممکنہ سیلابی خطرات سے دوچار شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ سیلاب متاثرین کو کھانا، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش
  • غزہ :غذائی قلت اور فاقہ کشی سے 4 بچوں سمیت 15 افراد شہید
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • موسیٰ مانیکا کی ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں ضمانت منظور
  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری
  • سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے
  • گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، سیلاب سے متاثرہ چند مقامات کلیئر
  • خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے مزار میں کھدائی کرنے والی کراچی کی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار