اردوان کا شہباز شریف اور آصف زرداری کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی، ترک صدر اُن کی برابر والی نشست پر بیٹھے۔
ترک صدر نے صدر مملکت کو بھی گاڑی کا تحفہ دیا، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی چلائی، رجب طیب اردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔
پاکستان اور ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریفوزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں،
آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار کا تحفہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ترک صدر کا وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا، ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ دیکھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رجب طیب اردوان الیکٹرک کار شہباز شریف کا تحفہ
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔