اسلام آباد:بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ کی ترجمان  مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی رہائی کے بغیر جیل سے باہر نہیں نکلیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ  کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان  کی بیگم  ہیں، اسی لیے ان سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے، وہی لیڈر ہوگا، بصورت دیگر کوئی پارٹی کا لیڈر  نہیں بن سکتا۔

ترجمان  نے کہا کہ جب بشری بی بی کا کسی سے کوئی موازنہ ہی نہیں ہے تو اختلافات کیسے ہو سکتے ہیں؟ بشریٰ بی بی کو جیل میں عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات جاری کیے ہیں اور کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ لیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا اور ان کے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی مشال یوسفزئی

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا

عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلی کے پی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مریم کلثوم اکرم کو گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا۔
مشیر وزیر اعلی خیبرپختونخوا بریگیڈیر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق آج میرا ساتواں چکر ہے، جیلر کو ملاقاتیوں کی فہرست بھیجی گئی ہے، پولیس نے تین کلو میٹر دور ہمیں ناکے پر روکا ہے، ملاقات سے روکنا فسطائیت کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں گورننس کے معاملات بانی کی ہدایات کے مطابق ہی چلنے ہیں، ہم آج بانی سے ہدایات لینے آئے تھے، قومی ایجنڈوں پر بانی سے بات کرنی ضروری ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے، فوج اس وقت ہی ڈیلیور کرسکتی ہے جب اس کے پیچھے عوام ہو، جس فوج کے ساتھ قوم نہ کھڑی ہو اسکا مورال ڈان ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی واضح ہے ہمارے کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، اگر کسی نے ہم پر جارحیت کی تو ہم سوچیں گے نہیں ہم جواب دیں گے، ہمیں اس وقت اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے، جو لوگ طاقت میں ہیں انہیں قوم کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، اگر کسی نے جارحیت کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پارٹی کا معاشی ترجمان ہوں بانی کو کے پی حکومت کی کارکردگی بتانی تھی، اگر بانی سے ملاقات نہیں دی جاتی تو اگلے بجٹ پر مشاورت مشکل ہوگی، بجٹ سے متعلق وفاقی سطح پر لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد مشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بطور مشیر خزانہ بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا تو حکومت کو نقصان ہوگا، کے پی میں کرپشن اور گورننس کا کوئی ایشو نہیں، مائنز اینڈ منرلز پر بانی کی ہدایات سے آگے ایک نقطہ بھی نہیں، بانی نے مائنز اینڈ منرلز پر وزیراعلی اور سیاسی رفقا کو بلایا ہے، پی ٹی آئی پر دبا ڈال کر مائنز اینڈ منرلز بل پاس نہیں کروایا جاسکتا۔پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ہمیں جیل کے داخلی دروازے سے ہٹایا گیا، پولیس نے ناکے لگا کر تمام رہنماوں کو روکا، جیل کے داخلی دروازے پر گاڑی تک کھڑی نہیں کرنے دی گئی۔
کنول شوزب نے کہا کہ ملک کو اس سیریس تھریٹ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں انڈیا کو بانی نے پیغام دیا تھا جواب دیا جائے گا، آج بانی تک ہماری رسائی روکی گئی ہے، بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، ہر ملاقات پر یہاں عدالتوں کی بے توقیری کی جاتی ہے، عدالت نے ہی ملاقاتوں کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی پاس داری میں یہاں کھڑے ہیں، آج بانی کا پیغام باہر آنا بہت ضروری تھا، قوم کو فارم 47 کی حکومت نہیں حقیقی عوامی نمائندوں کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات پاکستان کا واہگہ بارڈر فوری بند کرنے کا فیصلہ، بھارت کیلئے فضائی حدود پر بھی پابندی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان