طالبان کے وزارتی دفتر پر خود کش حملہ ،ایک جاں بحق ،5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان کی وزارت اربن ڈیولپمنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اْڑالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کو دفتر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والا طالبان سیکورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 5 افراد شدید زخمی
ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مشکوک خودکش حملہ آور کو روکنے کے لیے طالبان اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی۔حملہ آور کو گولی لگتے ہی زور دار دھماکا ہوا۔ خودکش حملہ آور اور قریب کھڑے سیکورٹی اہلکار کے جسم کے اعضا بکھر گئے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز بھی کابل میں ہی سرکاری بینک کے باہر خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خودکش حملہ ا ور حملہ ا ور کو
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
—فائل فوٹومظفر گڑھ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور ماں پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھائی ہلاک اور ماں زخمی ہو گئی۔
تحصیل علی پور کی بیٹ ملاں والی میں رونما ہونے والے ہولناک واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اہلِ خانہ راضی نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم زمین پر قبضہ کر رہا تھا کہ اس دوران والدہ اور بھائی سے اُس کی تلخ کلامی ہو گئی۔
زخمی خاتون اور بیٹے کی لاش کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔