اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) امدادی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این او پی ایس) کے سربراہ جورگ موریرا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ غزہ میں 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں بہت بڑی تباہی ہوئی ہے جہاں لوگوں کی بحالی کے لیے وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار کروڑ ٹن ملبے کو صاف کرنے میں کئی سال درکار ہوں گے۔

اگرچہ جنگ بندی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرنے میں مدد ملی ہے لیکن لڑائی میں محض عارضی وقفہ کافی نہیں۔ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور تمام یرغمالیوں کو بلاتاخیر رہا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے لیکن لڑائی دوبارہ چھڑنے کے خطرات بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان حالات میں اقوام متحدہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مدد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بڑے پیمانے پر ایندھن کی فراہمی

جورگ ڈا سلوا نے بتایا ہے کہ 'یو این او پی ایس' غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فی الوقت علاقے میں روزانہ 12 لاکھ لٹر ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے جن سے ہسپتال، مواصلاتی آلات اور تنور چلائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنگ سے تباہ حال ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

معالجین مریضوں کو بے ہوش کیے بغیر جراحی کرنے پر مجبور رہے ہیں، اینٹی بائیوٹکس کی کمی کے باعث جراحت کے بعد ہزاروں مریضوں کے زخم خراب ہو گئے اور انکیوبیٹر کے لیے بجلی میسر نہ ہونے کے باعث بہت سے چھوٹے بچوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک سال کے دوران سرطان کے مریضوں کا علاج بھی معطل رہا۔ملبہ ہٹانے کا مسئلہ

'یو این او پی ایس' علاقے میں ملبہ ہٹانے اور اَن پھٹے گولہ بارود کو تلف کرنے کا کام بھی کر رہا ہے۔

تاہم بہت بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کے باعث یہ کام کئی سال پر محیط ہو سکتا ہے۔

جورگ ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ ادارہ غزہ میں رہنے اور لوگوں کو مدد دینےکے لیے پرعزم ہے۔ تاہم یہ مقصد اسی صورت پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے کہ امداد کی تیزرفتار، بلارکاوٹ اور محفوظ ترسیل یقینی ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں جاری نازک جنگ بندی ختم ہونے کے خدشات کے باعث تعمیرنو کے منصوبوں کی بابت غیریقینی پائی جاتی ہے۔ تعمیرنو، امن اور استحکام کے لیے سبھی کو جنگ سے بچنے کی کوششوں پر توجہ دینا ہو گی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یو این او پی ایس علاقے میں کے باعث کے لیے رہا ہے

پڑھیں:

غزہ کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے، یو این

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی فوجی طاقت کی نئی درجہ بندی: 2025ء کا منظرنامہ
  • اسرائیل کی جنگ معاہدے کی خلاف پرعالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسنا ک ہے
  • اردن‘ بھرتیوں کی بحالی کا قانون منظور
  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • غفلت کے باعث 30 انسانی جانوں کا ضیاع، بجلی تقیسم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانہ
  • غزہ کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے، یو این
  • اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد اور وانا حملے، اب کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں، ایاز میمن موتی والا
  • مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ
  • بھارتی ائر فورس کا تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ