دو برطانوی شہری ایران میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
برطانیہ کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دو برطانوی شہری ایران میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے ایران میں ایک مرد اور ایک خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
گرفتاری کی خبر سب سے پہلے ایران کے سرکاری میڈیا نے دی، ایرانی میڈیا کے مطابق وہ جنوب مشرقی شہر کرمان میں حراست میں ہیں، گرفتار افراد پر غیر متعین سیکیورٹی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے ان کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن ایک تصویر شائع کی جس میں ان کے چہرے دھندلے کیے گئے ہیں۔
تصویر میں انہیں بدھ کے روز کرمان کے دفتر استغاثہ میں برطانیہ کے سفیر ہیوگو شارٹر سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ نے برطانوی شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ برطانوی اور دوہری شہریت رکھنے والے برطانوی-ایرانی شہریوں کو گرفتاری، تفتیش یا حراست میں لیے جانے کا “نمایاں خطرہ” لاحق ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اربعین پالیسی 2025 ایران کی زائرین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایرانی حکومت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت، وزارتِ خارجہ اور پاکستان میں ایران کے تمام سفارتی مشن مبارکباد کے مستحق ہیں؛ زائرین کی میزبانی میں ایران کی تاریخ روشن باب کے طور پر لکھی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ایرانی حکومت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایران کی زیارت پالیسی کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ایران کی اس سود مند پالیسی کو مکمل نافذ کروانے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔