پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا، چینی وزارت دفاع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے چینی بحریہ کی ” امن 2025 “کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے 6 سے 11 فروری تک ہونے والی ” امن 2025 ” کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ بندرگاہ اور ساحل کی سرگرمیوں کے دوران ، چینی بحریہ کے جہازوں اور شریک ممالک کی بحری افواج نے مشاورت ، پیشہ ورانہ تبادلے ، جہاز وں کے دورے اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ مشترکہ بحری مشقوں کے دوران مختلف ممالک کی شریک افواج کے ساتھ مشترکہ انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو، ایئر ڈیفنس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اس مشق میں شرکت سے چینی بحریہ اور شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا گیا ہے اور مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیاگیا ہے ۔ چینی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کریں گی اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مشترکہ بحری مشق چینی بحریہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم
اسلام آباد:صدر مملکت سے چینی سفیر نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں ۔ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔
اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔