نائب وزیراعلٰی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کریں اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے واضح کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس (این سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان کبھی بھی کسی بھی قسم کا اتحاد ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کی ضرورت نہیں اور مستقبل میں پارٹی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کاربند رہے گی۔ نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے یہ بیان آج شوپیاں کے ارہامہ میں واقع منی سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی ترقیاتی میٹنگ کے دوران کیا۔ اس اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران شریک تھے، جہاں خطے کی ترقیاتی اسکیموں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ پر بھی غور و خوص کیا گیا اور عہدیداروں کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعلٰی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کریں اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد میں کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کبھی بھی کسی بھی حال میں بی جے پی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیشنل کانفرنس

پڑھیں:

پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، احمد شریف چودھری

لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ طلباء و طالبات نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، احمد شریف چودھری
  • کھیلایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں
  • دشمن کو ہمارے اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کاسامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی
  • تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی اہم پریس کانفرنس
  • اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
  • پی اے سی اجلاس؛ زرعی ترقیاتی بینک میں  کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
  • پشاور میں پی ٹی آئی کی آل پارٹیز کانفرنس؛ تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا
  • تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ