جامشورو: حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
جامشورو:حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں سالانہ عرس کی تقریبات 17 فروری 2025 بروز پیر سے سیہون شریف، ضلع جامشورو میں شروع ہو رہی ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیاہےکہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں بند رہیں گی تاکہ عقیدت مندوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد سیہون شریف پہنچ رہی ہے۔ انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، جن میں میڈیکل کیمپس کا قیام، ٹریفک مینجمنٹ، اور سیکیورٹی میں اضافہ شامل ہے۔
حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال 18 شعبان کو منایا جاتا ہے اور یہ تقریبات تین دن تک جاری رہتی ہیں، اس دوران دھمال، قوالی، اور دیگر مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف اسٹالز اور میلے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کی مںظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
گورنر سندھ نے 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے پروگرامز کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تمام تقریبات کی براہ راست نگرانی خود کروں گا۔
اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، پریس سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔