پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری کردیا گیا،چولستان کے اضلاع میں بھی ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دے دئیے گئے ۔
ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب نے 1000 جیری کین اور 10 واٹر باؤزرز روانہ کر دئیے،4 واٹر باؤزرز 12500 لیٹر پانی اور دوسرے 5000 لیٹر اسٹور کر سکتے ہیں۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال یکم ستمبر سے 15 جنوری 2025 تک 42 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔
پنجاب کے 14 اضلاع میں اس وقت خشک سالی کی کیفیت ہے،متاثرہ علاقوں میں پوٹھوہار،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، لیہ، خوشاب، مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں،پی ڈی ایم اے نے چولستان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں،ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے بنیادی ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
ایم ڈی چولستان کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دئیے گئے ہیں، پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ ڈی سیزصورتحال میں الرٹ رہیں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب: بارشوں کا ایک اور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
---فائل فوٹوپنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 31 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالا اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
نئے اسپیل کے تحت نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے ان کے گھر بھی گرنے شروع ہو گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے باعث کچے مکانات اور مخدوش عمارتوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔