بھارت میں ہاتھیوں نے مندر میں تباہی مچادی؛ 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بھارت کے ایک مندر میں تہوار منایا جا رہا تھا جس کے دوران ہاتھی بے قابو ہوکر انسانوں پر چڑھ دوڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک مندر میں تہوار کی خوشی میں پٹاخے پھوڑے جا رہے تھے۔
اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہاتھیوں کو بھی پوجا پاٹ میں حصہ لینے کے لیے لایا گیا تھا۔
اس دوران کچھ پٹاخے ہاتھیوں کے قریب گرے جس سے وہ گھبرا گئے اور بھاگنے لگے۔ افراتفری مچ گئی۔
اس بھگدڑ میں ہاتھی مندر کی ایک دیوار سے جا ٹکرائے۔ دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہاتھیوں کے پیروں تلے روندے جانے اور بھگدڑ میں ایک دوسرے پر گرنے کے باعث 20 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کندھ کوٹ؛ کچےمیں پولیس کا آپریشن جاری، 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
ویب ڈیسک : کندھ کوٹ کے کچے میں گزشتہ روز سے جاری پولیس آپریشن میں اب تک دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوں کےحملے میں ایک پولیس اہلکار اغوا ہونے کے بعدپولیس نے ایس ایس پی کشمورمحمد مرادکی نگرانی میں ڈاکووں کےخلاف جدید اسلحہ کےساتھ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں انعام یافتہ دو ڈاکوشفیق ڈاہانی اورصحبت جاگیرانی مارے گئے۔ اس آپریشن میں 5 ڈاکو زخمی ہوگئے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
پولیس نےمارے جانےوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لےکرکندھ کوٹ اسپتال منتقل کردی۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ ڈاکو اور پولیس میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جلد مغوی پولیس اہلکار کو بھی بازیاب کرالیا جائے گا۔