ہمیں منجی عالم بشریت کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنی ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پندرہ شعبان کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تمام انبیاء کرام نے انسانیت کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے کہ ظلم اور جبر کا خاتمہ ہوگا اور زمین پر نیک اور صالح بندوں کی حکومت قائم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عالم بشریت کے نجات دہندہ، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے عالمی اسلامی انقلاب اور صالحین کی عالمی حکومت کا تذکرہ تمام الہامی کتب تورات، زبور، انجیل اور قرآن مجید میں موجود ہے۔ جہاں زمین پر صالحین کی حکومت کے وعدے کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پندرہ شعبان المعظم کو جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت پر گوٹھ رسول بخش ویسر میں منعقدہ محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تمام انبیاء کرام نے انسانیت کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے کہ ظلم اور جبر کا خاتمہ ہوگا اور زمین پر نیک اور صالح بندوں کی حکومت قائم ہوگی۔ مستضعفین اور محرومین کو روئے زمین کی خلافت عطا کی جائے گی، اور یہ اللہ تعالیٰ کا حتمی فیصلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں مستضعفین بیدار اور متحد ہو رہے ہیں، جبکہ مستکبرین ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔ ایران، یمن میں مستضعفین کی حکومتیں قائم ہو چکی ہیں، جو اس تبدیلی کی واضح نشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ زمانے کو "عصرِ ظہور" کہا گیا ہے، اور ہمیں منجی عالم بشریت کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کرنی ہوگی۔ مزید برآں، علامہ مقصود علی ڈومکی نے وطن عزیز پاکستان میں آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لئے متعارف کرائے گئے "پیکا آرڈیننس" کو ایک سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ درحقیقت یہ آرڈیننس فارم 47 پر قائم جعلی حکومت کی جانب سے عوامی شعور اور بیداری کو کچلنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ فیک نیوز کی مبہم تعریف کا سہارا لے کر اظہار رائے کی آزادی پر حملہ کیا گیا ہے۔ اظہار رائے کرنے والوں کی گرفتاریاں، سخت سزائیں اور انہیں خوف زدہ کرنے کے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔ اس کالے قانون کو نافذ کرنے والوں نے نہ تو پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی صحافتی تنظیموں کو، جو جمہوری اقدار کے خلاف ایک کھلی سازش ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود ڈومکی نے کی حکومت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سعودی حکام سے رابطہ کرے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے بلوچستان کے ممتاز عالم دین امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی سعودی عرت میں گرفتاری کی شدت مذمت کرتے ہوئے کہا جید عالم دین کی بلاجواز گرفتاری افسوسناک حرکت ہے۔ انہوں نے اسکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمل سے امت مسلمہ کے اتحاد پر اثر پڑے گا۔ سعودی حکومت فوری طور پر علامہ وجدانی کو رہا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لئے فوری طور پر سعودی حکام سے رابطہ کرے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کو یقینی بنائے۔