اسلام آباد:

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نےڈسکوزکےحصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی، نادراکیلیے 1.914 ارب روپے  کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔ یہ فنڈزفاٹامیں بےگھرافراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے۔ 

 وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت  جمعے کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی ڈسکوزکے حصص کی منتقلی کی سمری منظور کی گئی۔

حصص کی منتقلی سے کسی قسم کے مالی اثرات مرتب نہ ہوں اس لیے ڈسکوز کےحصص صدرِ مملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری دیدی گئی ہے اور مختلف شعبوں کیلیے تکنیکی مالی گرانٹس کی  بھی منظوری  دی گئی ہے۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد اہم منصوبوں کیلیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے، وزارت خزانہ کے تحت 19.

15 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے، یہ رقم سابقہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی 133 پی ایس ڈی پی اسکیموں پرخرچ ہوگی۔ 

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ یہ فنڈز اب متعلقہ وزارتوں،ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں گے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلیے5.36 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے،  پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جاسکیں گی۔ 

اس میں سندھ کیلیے4.25 ارب روپے،خیبرپختونخوا کیلیے1.11ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ای سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نادرا کیلیے 1.914 ارب روپے  کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے، یہ فنڈز فاٹامیں بےگھر افراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے۔

خیبرپختونخوا میں 43 سٹیزن فیسلیٹیشن  سنٹرزکاانتظامی عمل مکمل کیاجائے گا، یہ فنڈز اقتصادی امورڈویژن نے جمع کرائے تھے،انہیں وزارت داخلہ کےتحت منتقل کیا گیا، اس سےحکومت پرکوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ وزارت قومی صحت خدمات کیلیے50 کروڑروپےجاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے، اس کامقصد جان بچانے والی ادویات اور ویکسین کی خریداری ہے،  وزارت صحت کوایک مستقل مالیاتی حل تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی،  صدر مملکت سیکریٹریٹ  کے لیے 8 کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اس کا مقصد پرانی سرکاری ٹرانسپورٹ کو تبدیل کرنا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس رقم سے2منی بسیں اور3ہائی ایس وینزخریدی جائیں گی، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کےقیام کیلیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے، کاروباری قواعد وضوابط کو آسان بنانے،غیرضروری قوانین کےخاتمےمیں مددملےگی کاروبارکیلیےایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیاجاسکےگا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری دی اعلامیہ میں کہا گیا ہے دی گئی ہے ارب روپے یہ فنڈز کے تحت

پڑھیں:

ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں ہوگا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ واضح رہے کہ اسپارکو کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو گی۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سستے گھروں کی تعمیر کے لیے  سکیم کی منظوری   
  • ای سی سی: گھر تعمیر کیلئے سستے قرضوں، گرین ٹیکسو نومی کی منظوری، شپ بریکنگ کو صنعت کا درجہ دیدیا
  • شرح سود میں کمی کا امکان، فیصلہ 31 جولائی کو ہوگا
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، سستے گھروں کی اسکیم سمیت اہم فیصلے متوقع
  • ڈھاکا: محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری
  • ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت
  • چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت