ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری زخمی‘ مقابلے میں ملزم زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری زخمی ہو گیا، پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود D-7 اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 64 سالہ شہری آیوت محمد ولد کلام دین کو زخمی کیا اور فرار ہونے لگے۔اس دوران گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شیر قوم ولد شیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی شہری اور زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
پشاور:رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔