جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ایک بار پھر دنیا بھر میں دھوم
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
فخر پاکستان، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے ایک بار پھر دھوم مچا دی، سعودی عرب میں سپئیرز آف وکٹری 202 مشقوں کے دوران جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں شاندار پرفارمنس دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025ء میں پاک فضائیہ کے دستے نے بھرپور انداز میں حصہ لیا، فضائیہ کے دستے میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیارے، کومبیٹ پائلٹس اور ٹیکنیکل گراؤنڈ کریو شامل تھا، پاک فضائیہ کے طیاروں اور عملے نے ایکسرسائز میں بہترین پیشہ وارانہ انداز میں حصہ لیا۔
بین الاقوامی ڈپلائمنٹ کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک اور واپسی پر نان اسٹاپ پرواز کی ۔پاک فضائیہ تھنڈرز نے دوران پرواز ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔
ایکسرسائز سپئیرز آف وکٹری میں شرکت اور واپسی کے لیے نان اسٹاپ پرواز جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی لانگ رینج اپریشنل صلاحیتوں کی مظہر ہے، سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز کا مقصد حقیقت سے قریب ترین فضائی جنگ کے ماحول میں اشتراک کار کو فروغ دینا تھا۔
سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، بحرین اور فرانس نے شرکت کی جبکہ یونان، قطر، متحدہ عرب امارات ،امریکا اور برطانیہ نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جے ایف 17 تھنڈر پاک فضائیہ فضائیہ کے ا ف وکٹری
پڑھیں:
سعودی ولی عہد 18نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
اس سے پہلے امریکا کے صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے۔
میزبان نے سوال کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک ابراہام معاہدہ میں شامل نہیں ہونگے جب تک دو ریاستی حل نکالا نہیں جاتا۔
صدر ٹرمپ نے کہا انہیں یقین نہیں کہ آیا، یہ دو ریاستی حل ہوگا کیونکہ یہ اسرائیل اور خود ان پر منحصر ہے۔