یوکرین کے چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
یوکرین کے چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت میں شگاف پڑ گیا ہے
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے سے پلانٹ کے اوپر موجود حفاظتی خول کو جزوی نقصان پہنچا۔ خبررساں اداروں نے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے ایک روسی ڈرون چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حفاظتی خول سے ٹکرایا۔یہ حفاظتی خول چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ سے نکلنے والی تابکاری کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔یوکرینی صدر نے کہا کہ حملے کے بعد پلانٹ کے اطراف تابکاری کی سطح معمول پر ہی ہے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق رات کے وقت روس نے 133 ڈرونز سے یوکرین کے شمالی علاقوں پر حملہ کیا جہاں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ واقع ہے۔ یوکرینی صدر نے حملے کی وڈیو بھی شیئر کی جس میں حفاظتی خول سے ڈرون ٹکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ ڈرون صرف 85 میٹر کی بلندی پر اڑ رہا تھا، اس بلندی پر راڈار سے ڈرون کا پتا لگانا مشکل ہوتا ہے۔ دوسری جانب روس نے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی حملے کا یوکرینی صدر کا الزام مسترد کردیا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ کسی ایٹمی تنصیب پر حملے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ 1986 ء میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر میں دھماکے کو تاریخ کے بدترین ایٹمی حادثے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: یوکرینی صدر حفاظتی خول پلانٹ کے
پڑھیں:
بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے
— فائل فوٹوبہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ، بیکری اور بیوریجز پلانٹ پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران...
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے دبئی چوک، غلہ منڈی روڈ اور حسینی چوک کے علاقوں میں کارروائی کی۔
اس موقع پر اتھارٹی نے چائینیز نمک، زائد المیعاد چکن اور فنگس زدہ سبزیاں تلف کر دیں۔